پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 4 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا 

Jan 27, 2021 | 18:52:PM

(24 نیوز)مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری، اختر مینگل، محمود اچکزئی، آفتاب شیرپائو کو مدعو کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس چک شہزاد میں مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی، راجا پرویز اشرف، مریم اورنگزیب، شیری رحمان سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے تحریک عدم اعتماد بارے موقف پیش کیا جائے گا ۔پیپلز پارٹی تمام جماعتوں کو اپنی حکمت عملی سے آگاہی اور انہیں قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔
 مسلم لیگ ن اور جے یو آئی فی الوقت تحریک عدم اعتماد کی حامی نہیں۔ پیپلز پارٹی کو موقف پیش کرنے کا بھرپور موقع پیش کیا جائے گا۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی ویڈیو لنک سے شریک ہونگے۔ سینیٹ الیکشن، مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئینگے۔

مزیدخبریں