وفا قی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے

Jan 27, 2021 | 18:59:PM

 (24نیوز)وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، اضافی چارج ،ایڈ یشنل سیکر ٹری اعجاز خان جو اس وقت سیکرٹری وزارتِ امور کشمیر ہیں ان کے اضافی چارج میں 3 ماہ کیلئے توسیع کر دی گئی۔
 تفصیلا ت کے مطا بق اعجا زخان کی توسیع 19 جنوری2021سے موثر ہوگی ۔جوائنٹ سیکرٹری وزارت قومی ورثہ اعجاز احمد کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد ،تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے حافظ عبدالہادی کی خدمات سندھ کے حوالے کر دی گئیں۔ جوائنٹ سیکرٹری ریونیو ڈویژن رمضان اعوان کی 29 ستمبر سے ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری ہو گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

مزیدخبریں