پیپلزپارٹی کو این آر او مل گیا،اعجاز الحق

Jan 27, 2021 | 19:17:PM

(24 نیوز)چیئرمین مسلم لیگ ضیاءاعجاز الحق کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ کر گئی ، پیپلزپارٹی کواین آراوچاہئے تھا،پی پی پی کے کیسسزالتوا کاشکارہونااین آراوہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجازالحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھا لیا ہے۔کل تک ایک دوسرے گھسیٹنے کی بات کرنے والے آج اکٹھے ہوگئے ہیں۔کوئی ابوکوئی داداکوبچانے کے چکرمیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتساب کاموجودہ طریقہ کارغلط ہے۔احتساب کے ادارے کوپارلیمنٹ سے بالاترہوناچاہیے۔ملک کی خارجہ پالیسی میں حکمت عملی کی ضرورت ہے۔اسٹیبلشمنٹ کابھی سیاست میں کرداررہاہے۔سیاسی نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔
اعجازالحق کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ سمیت تمام اداروں ااحتساب ہوناچاہئے۔آج سب سے بڑے کرپٹ کوسلیوٹ کیاجاتاہے۔کرپشن میں ملوث بڑے لوگوں کوپکڑناچاہئے۔انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ میں بیرون ملک اکاونٹ ہولڈرزکے بڑے بڑے نام آئیں گے۔ 

مزیدخبریں