(24نیوز)کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت قومی کرکٹر عمر اکمل کیس کامحفوظ فیصلہ 19 فروری تک سنائے گی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ عمر اکمل کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ حق میں آنے کیلئے پر امیدہیں۔
یا درہے کہ قومی بلے باز عمر اکمل نے اپنی نصف کی گئی پابندی کی سزا ختم کرنے کےلئے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کی تھی، پی سی بی نے آزاد ایڈجیوڈیکیٹر کی جانب سے عمر اکمل کی آدھی سزا ختم کرنے کے خلاف اپیل کی تھی، دونوں فریقین نے آن لائن سماعت پر جرح کی تھی، عالمی ثالثی عدالت نے گذشتہ برس دو دسمبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت عمر اکمل کیس کا فیصلہ 19 فروری کو سنائے گی
Jan 27, 2021 | 19:18:PM