ریلوے کمپیوٹر سسٹم بند ،ڈیٹا بھارتی ہیکرز کے نشانے پر، 20 فروری تک کی ٹکٹوں کا ڈیٹا غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ریلوے کمپیوٹر سسٹم بند ہونے کا معاملہ مزید سنگین ،کمپیوٹر ڈیٹا بھارتی ہیکروں کی نظروں میں آگیا ۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی نے مسئلہ جلد حل کرنے اور سسٹم کو ہیکرز سے بچانے کا ٹاسک دے دیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان ریلوے کے آئی ٹی ایکسپرٹس نے سر جوڑ لیے، 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود ریلوے آئی ٹی افس مین سرور میں بریک ڈاون کی وجوہات جاننے اور اسکے حل میں تاحال ناکام، ریلوے آئی ٹی سسٹم میں ہیکنگ کے خدشات کا اظہار کردیا۔ وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سرور کا سافٹ ویئر بھی خراب ہو گیا۔سافٹ ویئر میں خرابی اور ڈیٹا غائب ہونا ہیکنگ کی وجہ بن سکتا ہے۔ اس کے خراب ہونے سے گزشتہ 3ماہ کا ڈیٹا غائب ہو گیا۔ ریلوے حکام نے ڈیٹا ری سٹور کرکے بیک اپ سسٹم چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ مکمل ریکوری تک ٹکٹوں کی ریزرویشن میں مشکلات رہیں گی۔
ریلوے حکام نے متبادل ذرائع سے ریزرویشن سسٹم کو بیک اپ فراہم کردیا ۔ بیک اپ ملنے کے باوجود ڈیٹا ریکوری میں مشکلات کا سامنا۔ ریلوے ریزرویشن سے 21 فروری 2021 سے ایڈوانس بکنگ شروع کردی۔ریزرویشن سسٹم میں 20 فروری تک کی ٹکٹوں کا ڈیٹا تاحال غائب۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت ملک کے بڑے ریلوے سٹیشنوں پر ایڈوانس بکنگ مرحلہ وار کھولی جا رہی ہے۔مسافر 21 فروری کے لیے صرف ایڈونس ٹکٹس کی بکنک کرو ا سکیں گے۔