سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا پھیلائو۔۔ملزم کی درخواست ضمانت مسترد 

Jan 27, 2021 | 19:50:PM

(24نیوز)سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے میں ملوث ملزم شوکت علی کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کی۔
 مدعی مقدمہ کی جانب سے وکیل راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،ملزم پر 14 مئی 2019 کو سائبر کرائم سیل نے مقدمہ درج کیا تھا، تھانہ گولڑہ میں دفعہ 298A,295A کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی، ملزم ڈیڑھ سال سے اڈیالہ جیل میں قید ہے۔

مزیدخبریں