(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بختاور بھٹو کی شادی پر مبارکباد دینے والوں سے اظہار تشکرکیاہے۔
بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت تقریبات میں کم مہمانوں کو مدعو کیاگیا،افسوس ہے بہت سے افراد کو دعوت نہیں دے سکے۔
انہوں نے کہاکہ اسلام آباد،لاہوراورلاڑکانہ میں بھی شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،جن میں اور معززین، دوست اور پی پی پی فیملی کے افراد خوشیوں میں شریک ہوسکیں گے۔