میڈیا نے تصدیق کئے بغیر خبر لگائی تو مقدمہ کرونگا، گورنر پنجاب

Jan 27, 2021 | 20:18:PM

(24 نیوز)گورنر پنجاب چودھری سرور کاکہنا ہے کہ 37 سال سیاست کی ،جب میرے خاندان کے حوالے سے کوئی خبر لگتی ہے تو دکھ ہوتا ہے۔میڈیا نے مجھ سے تصدیق کئے بغیر کوئی خبر لگائی تو یو کے اور پاکستان میں کیس کرونگا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں مخالفت بہت ہے ہر بات کو غلط   لیاجاتا ہے۔ اپنی عزت کو پیسوں پر ترجیح دیتا ہوں۔میڈیا والوں سے کہتا ہوں کہ میرے خاندان کے خلاف کوئی تصدیق کئے بغیر خبر نا لگائیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بھی لگے الزامات کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں رجوع کیا، آپ سے اپیل ہے کہ الزامات پر جواب لے کر خبر دیں۔ اپنے آپکو ڈسپلن میں لانا ہے ،ہر ایک برابر ہے، امیر ہو یا غریب کرپٹ لوگوں کو ضرور سامنے لائیں ۔

مزیدخبریں