کرپشن کے کیچڑ میں لت پت حکومت سیاسی انتقام میں کامیاب ہے ،مر یم اورنگزیب

Jan 27, 2021 | 20:41:PM
کرپشن کے کیچڑ میں لت پت حکومت سیاسی انتقام میں کامیاب ہے ،مر یم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرانے، مائوں بہنوں پر پرچے، چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے ۔
 تفصیلا ت کے مطا بق  مریم اورنگزیب نے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی 80 سالہ والدہ پر دوسری اور فیملی پر دس سے زائد ایف آئی آرز کے اندراج کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عمرا ن خا ن صاحب کا نام تاریخ میں گھٹیا ترین، سیاہ ترین، منحوس ترین، نالائق ترین حکومت کے طورپر یاد رکھاجائے گا ۔سیاسی مخالفین کے گھر وا لوں کو سیاسی انتقام کے گھٹیاعمل میں شامل کرکے گھٹیاذہنیت کا ثبوت دیاجارہا ہے ۔ہر محاذ پر ناکام اور کرپشن کے کیچڑ میں لت پت عمران صاحب کی حکومت صرف سیاسی انتقام میں کامیاب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف جنہیں جھکا نہیں سکا، عمران صاحب آپ کی فسطائیت اور آمریت بھی انہیںحق کے راستے سے ہٹا نہیں سکتی۔ نوازشریف، شہبازشریف کے وفادار ساتھیوں کا سب سے بڑا جرم نواز شریف کے ساتھ وفاداری ہے۔