پی ڈی ایم متحد ،سربراہی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، فضل الرحمان

Jan 27, 2021 | 20:50:PM
پی ڈی ایم متحد ،سربراہی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، افواہیں پھیلانے والے غفلت کی نیند سورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک نے 70 فیصد مقاصد پورے کرلئے، 4فروری کو سربراہی اجلاس میں مزید اہم فیصلے کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم متحد اور متفق ہے ، سربراہی چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑنے کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔