اپوزیشن قرضوں کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کرتی ہے ،شبلی فرا ز

Jan 27, 2021 | 21:02:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو تمام اہداف میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اپوزیشن کا آپس میں اتفاق نہیں کیونکہ ان کے اپنے اپنے مفادات ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو تجارتی خسارہ بہت زیادہ تھا۔ معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑے۔ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
 گزشتہ حکومت نے مصنوعی طریقے سے ڈالر کی قدر کم کر رکھی تھی۔ اپوزیشن قرضوں کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کرتی ہے۔ ڈالرکی قیمت کم ہونے سے 3 کھرب  قرض کا اضافہ ہوا۔برآمدات بڑھی ، درآمدات کم ہوئی ہیں۔ معیشت کی بہتری کے نتائج جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔ 11 کھرب کے قرض میں سے 6 کھرب پچھلے قرضوں کی ادائیگیوں میں صرف ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کچھ ہی ہفتے رہ گئے ہیں۔گزشتہ حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ کیا۔ براڈ شیٹ کا واقعہ سب کے سامنے ہے۔ ہمارا جمہوری فرض ہے کہ براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کریں۔

مزیدخبریں