یوٹیلٹی سٹورز پر چینی، آٹے اور گھی کی قیمت بڑھانے کی تجویز

Jan 27, 2021 | 21:30:PM
یوٹیلٹی سٹورز پر چینی، آٹے اور گھی کی قیمت بڑھانے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یوٹیلٹی سٹورز پر چینی، آٹے اور گھی کی قیمت بڑھانے کی تجویزدے دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق 20 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت میں 60 روپے، گھی کی قیمت میں 40 روپے اورچینی کی قیمت 7 سے 9 روپے فی کلو بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ چاول اور دالوں کی قیمتیں برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ہے،وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت تین اشیا کی قیمت بڑھانے کی سمری ای سی سی میں پیش ہوگی ۔
ادھریوٹیلٹی سٹورز نے 10 ارب روپے کی سبسڈی استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی، جنوری سے جون تک 10 ارب روپے کی سبسڈی استعمال کی جائے گی، وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت 2020 میں 11 ارب روپے کی سبسڈی استعمال کی گئی ،یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی موجودہ قیمت 68 روپے فی کلو ہے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلہ 800 روپے میں دستیاب ہے ،اسی طرح گھی کی قیمت 170 روپے فی کلو ہے۔