(24نیوز)سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان سرکار پاکستان میں روزگار کے سارے دروازے بند کر رہی ہے ۔
تفصیلا ت کے مطا بق پی پی پی کے رہنماء کا کہنا ہے کہ وفاقی اداروں اور محکموں کو بند کر کے 70 ہزار اسامیاں ہمیشہ کیلئے ختم کی جا رہی ہیں، یہ حکومت واقعی سونامی ہے۔ جس نے لوگوں سے گھر اور روٹی کے دو نوالے تک چھین لئے۔ عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ اس کا رہنا ملک کیلئے خطرناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت نے جو گڑھا دوسروں کیلئے کھودا اسے اسی میں دفن کرنا ہوگا۔پی ڈی ایم اس حکومت سے نجات کے معاملے پر یکسو اور متحد ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اور سا بق صدر زرداری کے ویژن کی روشنی میں اس حکومت سے چھٹکا را حاصل کریں گے۔
پی ڈی ایم حکومت سے نجات پر یکسو اور متحد ہے،سینیٹر مولابخش چانڈیو
Jan 27, 2021 | 21:56:PM