بچوں سے ہمیشہ محبت نہیں کی جا سکتی،کا جول 

Jan 27, 2021 | 22:19:PM
بچوں سے ہمیشہ محبت نہیں کی جا سکتی،کا جول 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن نہیں کہ بچوں سے ہمیشہ محبت کی جائے۔
تفصیلا ت کے مطا بق سانولی رنگت وا لی معروف بو لی وڈ ادا کا رہ نے انٹرویو میں بتا یا کہ آپ یقینی طور پر ہر وقت اپنے بچوں سے محبت نہیں کرپاتے، اگر آپ 60 فیصد مینیج کرپاتے ہیں تو آپ کا بچوں کے ساتھ ایک بہترین رشتہ ہے اور اگر حصہ 40 فیصد ہے تو وہ غصے کا اظہار کریں گے لہذا 60 فیصد بہترین ہے۔
 کاجول کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ماں کے ساتھ کبھی بغاوت نہیں کی، میرا ان کے ساتھ انتہائی حیرت انگیز رشتہ رہا، انہوں نے میری زندگی میں جو کچھ بھی کیا ، ہر فیصلہ مجھے ایسے سمجھایا جس طرح میں سمجھ سکتی ہوں۔

واضح رہے کہ کاجول اور اجے دیوگن بو لی وڈ کی مقبول جوڑیوں میں سے ایک ہیں اور اب  ان کے دو بچے بھی  ہیں۔