لاہور کے 16 مزید علاقوں میں لاک ڈائون کا اعلان

Jan 27, 2021 | 23:47:PM
لاہور کے 16 مزید علاقوں میں لاک ڈائون کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انتظامیہ نے لاہور میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر 16 مزید علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق شہر کے 16 ہاٹ سپاٹ ایریاز میں فوری مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون لگے گا۔ ان علاقوں میں جوہر ٹائون کا بی بلاک، سیکٹر اے ون، ٹائون شپ، سٹریٹ بی ایڈن سٹی، 21 اے امجد خورشید روڈکینٹ اور سٹریٹ 4 عسکری ٹین ،سٹریٹ 55 ای بلاک ڈی ایچ اے فیز ون، سٹریٹ 35 ڈی ایچ اے فیز تھری میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون لگے گا۔ 90 بی جی او آر تھری نزد فاطمہ میموریل ہسپتال، سیکٹر بی ہائیٹس عسکری الیون میں مکمل لاک ڈائون ہوگا۔
اس کے علاوہ سٹریٹ 38 عسکری الیون، رضا بلاک، رچنا بلاک، کریم بلاک، نیو مسلم ٹان، سٹریٹ 37 مجاہد آباد کو مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون پالیسی کے تحت بند کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے ہیلتھ اور پولیس کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔