کورونا کے وار تھم نہ سکے۔مزید 25 افراد جاں بحق۔ 7 ہزار 539 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ نو ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 25 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 162 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 887 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 539 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 69 ہزار 540، سندھ میں 5 لاکھ 33 ہزار 496، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 87 ہزار 983، بلوچستان میں 34 ہزار 131، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 557، اسلام آباد میں ایک لاکھ 22 ہزار 98 جبکہ آزاد کشمیر میں 36 ہزار 82 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 47 لاکھ 54 ہزار 277 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 ہزار 272 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 72 ہزار 871 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 240 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 162 ہوگئی۔
پنجاب میں 13 ہزار 126، سندھ میں 7 ہزار 765، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 986، اسلام آباد میں 979، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 752 مریض جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 2 اوباشوں کی 8 سالہ بچی سے زیادتی۔۔ظالموں نے بعد میں کیا کیا؟ دل دہلا دینے والی خبر