واٹس ایپ کا نیا فیچر۔۔اپنا نمبر ظاہر کئے بغیر کسی کو بھی میسج کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) واٹس ایپ کی طرف سے مزے مزے کے نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ کیسا رہے اگر آپ اپنی شناخت ظاہر کئے بغیر ہی اپنے دوستوں ، فیملی اور رشتے داروں کو واٹس ایپ پر پیغام بھیج سکیں۔ اور ہاں اس کے لئے موبائل فون سم کی بھی ضرورت نہیں۔
بڑا آسان طریقہ ہے صرف’’ وٹس ایپ ٹولز‘‘ کے ذریعے اپنے دوستوں اور فیملی کو حیران کردینے والا کرتب۔ لیکن پہلے اس کو اچھی طرح سمجھ لیں۔ تو اب سیکھتے ہیں یہ جادو کا منتر۔
سب سے پہلے'' وٹس ایپ ٹول '' کا پیج کھولیں۔ اب’’ انونیمس میسیج‘‘ کا بٹن دبائیں، اب اپنے ’’ کنٹری کوڈ‘‘ کا انتخاب کریں اور جس کو وٹس ایپ میسیج کرنا چاہتے ہیں وہ فون نمبر لکھیں۔
اب اس سے اگلے ظاہر ہونے والے باکس ’’ اٹیچ فائل‘‘ آپشن میں جائیں اور جو میسیج بھیجنا چاہتے ہیں وہ ٹائپ کریں اور اگر اس کے ساتھ کوئی تصویر یا ویڈیو بھیجنا چاہتے ہیں تو وہ اٹیچ کریں اور بس سب سے آخر میں ’’ سینڈ میسیج‘‘ کا بٹن دبائیں ، آپ کا وٹس ایپ میسیج بنا آپ کی شناخت ظاہر کئے متعلقہ شخص کو جا چکا ہے۔
’’ وٹس ایپ ٹول ‘‘ میں ان سادہ اور 5 اسٹیپ کے ذریعے آپ اپنے دوستوں کوحیران پریشان کرسکتے ہیں ۔ ’’ وٹس ایپ ٹول ‘‘ کے ذریعے آپ کسی بھی صارف کی پروفائل پکچرجو پبلک ہو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا ایک اور کارنامہ۔۔ ڈیسک ٹاپ صارفین کو بڑی سہولت دیدی