منظور وسان کی نوازشریف کے حوالے سے اہم پیشنگوئی

Jan 27, 2022 | 11:55:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز  پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نےسابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔

سیاسی پیش گوئیوں کی وجہ سے مشہور مشیر زراعت سندھ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے اعلان کے فوری بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 7 کا آغاز۔۔سلطانز اور کنگز میں آج مقابلہ ہو گا

منظور وسان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے متعلق بھی پیش گوئی کرتے ہوئےکہا کہ عمران خان کے جانےکے بعد محمودقریشی اور فواد چوہدی پارٹی سےالگ ہو جائیں گے اور ہوسکتا ہے کہ دونوں واپس پیپلز پارٹی میں آجائیں۔

مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا 27 فروری کو اسلام آباد میں دھرنا اہم ثابت ہوگا، حکومت کے آخری دنوں میں پتا نہیں چلتا کہ کیا ہو رہا ہے، عمران خان کو موبائل پر  پتا چلتا ہے کنٹرول  میرا ہے  مگرکنٹرول کسی اور کا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرون اڑانے والے ہوشیار۔۔بڑی سزا کا اعلان ہو گیا
 منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار میں نہیں ہوں گے بلکہ کوئی اور ہوگا، وزیراعظم یا وزیراعلیٰ نہیں ہوتا تو آہستہ آہستہ لوگ چھوڑ جاتے ہیں۔

مزیدخبریں