حکمرانوں کو  ایک ایک جھوٹ کا حساب دینا پڑیگا۔۔ حمزہ شہباز

Jan 27, 2022 | 12:52:PM
حکمرانوں کو ایک ایک جھوٹ کا حساب دینا پڑیگا حمزہ شہباز
کیپشن: حمزہ شہباز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام حکمرانوں کے ایک ایک جھوٹ کا حساب کئے ہوئے ہیں ، عوامی عدالت میں انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی ۔

حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی جماعت کرپشن کےخاتمےکاایجنڈالےکرآئی تھی،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کےمطابق کرپشن میں اضافہ ہوا،اب یہ کہتے ہیں کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کونہیں مانتا،ان کا اصل چہرہ بےنقاب ہوگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹرز کو بڑا جھٹکا۔۔ معاہدے ختم۔۔ نوکری سے فارغ

 مسلم لیگ رہنما نے کہا کہ  ہمارےدورمیں بہت سےترقیاتی منصوبےلگائےگئے، نواز شریف سے حساب ماننگے والے ایک ثبوت پیش نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 7 کا آغاز۔۔سلطانز اور کنگز میں آج مقابلہ ہو گا

شہباز شریف نے بجلی کے اربوں روپے کے منصوبے لگائے ، ن لیگی دور میں موٹر ویز بنیں ، آج عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، کسان آج کھاد کی بوریوں کیلئے لائن میں  لگے ہیں ۔