کوئی ملک قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا :عمران خان

Jan 27, 2022 | 13:08:PM

 (24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوجداری قانون اور نظام انصاف میں اصلاحات قابل تحسین اقدام ہے، اصلاحات کا مقصد عام آدمی کو انصاف کی فراہمی ہے، کوئی ملک قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، لیگل سسٹم ٹھیک ہونے سے بھی قانون کی عملداری ہوگی، اصلاحات کا مقصد عام آدمی کو انصاف کی فراہمی ہے۔

اسلام آباد میں  کرمنل لا اینڈ جسٹس ریفامرز کی افتتاحی تقریب  سےخطاب کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، کسی معاشرے نے آج تک رول آف لا کے بغیر ترقی نہیں کی، فوجداری قانون اور نظام انصاف میں اصلاحات کیلئے سب سے زیادہ زور دیا، غریب لوگ جیلوں میں بھرے ہوئے ہیں، پاکستان میں عدالتی نظام آہستہ آہستہ کمزور ہوتا گیا، انگریز نے جانے سے پہلے جو نظام دیا وہ نیچے جانا شروع ہوگیا

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لیگل سسٹم ٹھیک نہ ہونے سے قانون کی حکمرانی ممکن نہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ ہوں، تارکین وطن ملک میں سرمایہ کاری اس لئے نہیں کرتے کیونکہ یہاں رول آف لا نہیں، جس دن تارکین وطن نے سرمایہ کاری شروع کی ہاتھ نہیں پھیلانا پڑیں گے، کبھی ہم آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں کہ ہمیں قرض دے دیں، طاقتور اور غریب کیلئے الگ الگ پاکستان بن گیا، تعلیم اور انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، پاکستان میں سرکاری تعلیمی نظام کمزور اور نجی تعلیمی نظام بہتر ہوا، پاکستان میں عام آدمی کا جرم اس کی غربت ہے۔

یہ بھی پڑھیںحکمرانوں کو  ایک ایک جھوٹ کا حساب دینا پڑیگا۔۔ حمزہ شہباز
 

مزیدخبریں