ترک صدر کی توہین کرنا خاتون صحافی کو مہنگا پڑ گیا۔۔ سخت سزا کا اعلان

Jan 27, 2022 | 13:25:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے  مبینہ طور پرصدر کیخلاف توہین آمیز تبصرے کے الزام میں گرفتار  معروف صحافی کو سخت سزا دینے کا اعلان کر دیا۔

 ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں ترک صدر نے کہا کہ "یہ جرم ناقابل سزا نہیں رہے گا۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ صدارت کے منصب کے  احترام کا تحفظ کریں، اس کا اظہار رائے کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔"

 رجب طیب اردگان نے صدر کی توہین پر سزاؤں کو ختم کرنے کی تجویز پر   حزب اختلاف کی ریپبلکن پیپلز پارٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹرز کو بڑا جھٹکا۔۔ معاہدے ختم۔۔ نوکری سے فارغ

صحافی صدف کباس کی گرفتاری پر  ترک صحافیوں کی یونین نے صدف کباس  کی گرفتاری کو آزادی اظہار پر سنگین حملہ قرار دیا ہےجبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ترک حکومت پر الزام عائد کیا کہ صحافیوں کو گرفتار کرکے میڈیا کی آزادی کو نقصان پہنچا یا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرون اڑانے والے ہوشیار۔۔بڑی سزا کا اعلان ہو گیا
 یاد رہے کہ  ترک صحافی صدف کباس کو ہفتے کی صبح  ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا، جن پر مبینہ طور پر ترکی صدر رجب طیب اردگان کی توہین کا الزام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون صحافی نے ترک صدر کیخلاف اپنے تبصرے کو نشر  کیا اور پھر  ٹوئٹر پر اپنے 9 لاکھ سے زائد فالوورز کیساتھ شئیر بھی کر دیا۔

 

مزیدخبریں