( ویب ڈیسک ) امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس نے2 غیرقانونی تارکین وطن کو امریکا کے جھنڈے میں لپٹے تابوت میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ دونوں ملزموں کوگرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 33 سالہ مشتبہ شخص زچری بلڈ کو میکسیکو کی سرحد کے قریب سے پکڑا گیا جو میکسیکو کی سرحد کے قریب گاڑی میں امریکی پرچم میں لپٹا تابوت لے جارہا تھا، اہلکاروں نے اسے روکا تو ملزم نے موقف اختیارکیا کہ بحریہ کے ہلاک سپاہیوں کے تابوت لے کر جا رہے ہیں۔
تابوت کی حالت کافی خراب تھی اور اس پر امریکی پرچم کو ٹیپ کے ذریعے جوڑا گیا تھا،اس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے چیک کیا تو تابوت میں لاشوں کی جگہ موجود دونوں افراد زندہ تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر۔۔اپنا نمبر ظاہر کئے بغیر کسی کو بھی میسج کریں
دونوں افراد نےاس بات کا اعتراف کیا کہ وہ ریور گرانڈے دریا کو پار کے کے امریکا میں داخل ہوئے تھے اور ایک شخص کو ٹیکساس کے شہر سان انتیونیو لے جانے کیلئے پیسے دیئے تھے، ملزموں کو 5 برس قید کے علاوہ 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔
ملزم(فائل فوٹو)
یہ بھی پڑھیں: موبائل کیوں خریدا۔۔؟ظالم شوہر نے بیوی سے ایسا بدلہ لیا کہ یقین کرنا مشکل