بااثر افراد کا شہری پر تشدد۔خاتون کے  کپڑے پھاڑ دیئے،پولیس تماشادیکھتی رہی

Jan 27, 2022 | 16:22:PM

(24نیوز) لاہور میں دکانیں کرایہ پر نہ دینے پر بااثر افراد کا شہری کے گھر دھاوا ،پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ملزم خواتین سے دست درازی کرتے رہے،متاثرہ شہری فیض الحسن کے گھر دھاوے کی سی سی ٹی وی سامنے آ گئی ، ملزمان عبدالحمید اور عبدالرشید نے ساتھیوں سمیت شہری کے گھر دھاوا بولا۔

تفصیلات کےمطابق  ملزموں نے شہری فیض کو گھر سے نکالتے ہی تشدد کا نشانہ بنا یا۔موقع پر موجود اے ایس آئی جمیل اور اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔ متاثرہ شہری فیض الحسن کا کہناتھا کہ تھانے جانے پر ایس ایچ او اچھرہ نے درخواست لینے سے بھی انکار کر دیا۔ملزموں نے کچھ عرصہ قبل دکانیں کرایہ پر لیں جو خالی کروا لی تھی۔

متاثرہ شہری کی اہلیہ نے درخواست میں تحریر کیا کہ گزشتہ روز میں اور میری بیٹی گھر پر اکیلی موجود تھیں کہ دروازے پر دستک ہوئی، بیٹی نے دروازہ کھولا تو ملزم دھکا دیتے گھر میں گھس آئے، مسلح افراد نے مجھ پر تشدد کیا میرے کپڑے پھاڑ دیئے، میری بیٹی کے گلے میں سونے کی چین، انگوٹھی بھی چھین لی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

متاثرہ خاتون کا کہناتھا کہ عبدالحمید اور عبدالرشید دنوں بھائی ہیں ان کے ساتھ کچھ نامعلوم لوگ بھی شامل تھے جن کو میں پہچان سکتی ہوں۔15 پر متعدد بار کال کی مگر کوئی جوابی کارروائی نہیں کی گئی۔ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے اور مجھے انصاف دلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر۔۔پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پربیٹے نے پورا خاندان مار ڈالا

مزیدخبریں