پب جی گیم بند کی جائے۔۔پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پب جی گیم کے نوجوان نسل پر خونی اثرات کی بندش کے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔
پاکستان میں خونی گیم بند کرنے کے خلاف قرارداد پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائی ، قراردار میں کہا گیا کہ شہر لاہور کاہنہ نوجوان میں زین نامی بچے نے پب جی گیم کھیلتے ھوئے اپنی ماں بھائی اور دو بہنوں کو قتل کر دیا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پب جی گیم نے نوجوان نسل کی ذہنی سطح کو بڑی طرح متاثر کیا ہے جسکی وجہ سے پاکستان میں کئی حادثات ہو چکے ہیں۔ پب جی گیم کھیل ہی کھیل میں موت کی گیم بن چکی ھے، نئی نسل پر پب جی گیم کے اثرات انتہائی خطرناک ہو چکے ہیں۔ پب جی گیم کے ذریعے تشدد کا رحجان بڑھ رہا ہے اور نئی نسل ذہنی طور پر تباہ ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر۔۔پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پربیٹے نے پورا خاندان مار ڈالا
پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ پب جی جیسی خونی گیم پر فی الفور پابندی عائد کی جائے تا کہ اسکے مضر اثرات سے نئی نسل کو بچایا جا سکے۔
یادرہے کہ رواں ماہ 19 جنوری کو لاہور کے قریب کاہنہ میں گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں، چاروں افراد کو انتہائی قریب سے سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی سوئمنگ پول میں موج مستیاں۔۔ ویڈیو وائرل
پولیس کے مطابق کاہنہ میں 4 افراد کو قتل کرنے والا سگا بیٹا نکلا۔اس نے پب جی گیم کھیلنےسے منع کرنے پر ماں اور بھائی بہنوں کو سفاکی سے قتل کرڈالا۔