ہریتک روشن اور کرینہ کپور کو دوبارہ اکھٹے کرنےکی کوشش کون کر رہا ہے۔۔؟

Jan 27, 2022 | 18:32:PM
ہریتک، روشن، کرینہ ،کپور
کیپشن: ہریتک روشن اور کرینہ کپور (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے ہیرو ہریتک روشن اور کرینہ کپور کی جوڑی ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آ سکتی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ہریتک روشن نے اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ میں ’پریم کی دیوانی ہوں‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور یادیں‘ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔فلموں کےشائقین اس جوڑی کو ایک بار پھر سکرین پر دیکھنے کے لئے متجسس ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ ہریتک اور کرینہ کو ایک ساتھ فلم کرنے کے لئے اپروچ کیا گیا ہے۔اس فلم کو جنگلی پکچرز پروڈیوس کریگی۔فلم کا ٹائٹل ’’الج‘‘ ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ فلم ابھی پروسیس  میں ہے اگر سب کچھ صحیح رہا تو طویل عرصے بعد ہریتک روشن اور کرینہ کپور کی جوڑی فلموں میں نظر آئے گی۔