گھریلو ناچاکی پر بیوی کو قتل کرنیوالے ملزم کو عدالت نے بڑی سزا سنا دی

Jan 27, 2022 | 18:55:PM

(24 نیوز)عدالت نے گھریلو ناچاکی پر بیوی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کرنے والے ملزم کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں گھریلو ناچاکی پر بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، ملزمان بشیر احمد اور محسن افتخار کو جیل سے لا کر عدالت پیش کیا گیا ،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مقتولہ کے شوہر بشیر احمد کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا، ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے کیس پر فیصلہ سنایا ،عدالت نے ملزم محسن افتخار کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیدیا ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا تعلیمی اداروں پر حملہ!۔۔ سکول پیر تک بند

مزیدخبریں