کچھ کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے ۔۔ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے والے انجام خود دیکھیں گے۔۔شجاعت حسین 

Jan 27, 2022 | 19:10:PM
نواز شریف۔کام۔مسلم لیگ ق۔گارنٹی۔لیڈر
کیپشن: چودھری شجاعت حسین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے، ان کی واپسی کے معاملے سے باہر نکلیں اور عوامی ایشوز کے حل پر توجہ دیں۔
 چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سال کام کرنے کا ہے لیکن اگر ایسے کاموں میں ہی لگے رہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ جو خود وزیراعظم کے امیدوار ہیں وہ نوازشریف کی واپسی کا کہیں تو یہ مضحکہ خیز بات ہے۔ جتنے پیسوں کا الزام نوازشریف پر ہے اس سے زیادہ تو ان کے کیسوں کے چکر میں خرچ کر دئیے گئے۔
 واپسی کیلئے گارنٹی کی بات کرتے ہیں، زندگی موت کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا، اس کا اختیار صرف اللہ تعالی کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کل لیڈر ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے پر لگے ہیں جس کا عنقریب وہ انجام خود دیکھیں گے۔ مہنگائی مہنگائی کا شور تو ہر طرف ہے لیکن اس کے خاتمے کیلئے کوئی تجویز نہیں دیتا۔کوئی بھی پارٹی یا لیڈر مہنگائی کے خاتمے کیلئے ایوان میں مثبت پلان دے تو اپنے ارکان کو کہوں گا کہ ان کی بات سنیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔بوم بوم آفریدی کورونا میں مبتلا۔پی ایس ایل7 سے آؤٹ؟