(ویب ڈیسک )ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اس ترک ٹی وی صحافی کو سزادینے کا عزم کیا ہے جس پر ان کی توہین کا الزام ہے اور جو مقدمے کی سماعت کے تحت زیر حراست ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں صدر ایردوآن نے خبردار کیا کہ یہ جرم سزا کے بغیر نہیں جائے گا۔ایردوآن نے کہاکہ کہ صحافی سدیف کاپاس نے اشتعال انگیزی سے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے عہدے اور صدارت کے احترام کا تحفظ کرنا فرض ہے اور اس کا اظہار رائے کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایردوآن نے اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی کی جانب سے صدر کی توہین کے جرم کو ختم کرنے کی تجویز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تنقید ہو سکتی ہے، لیکن اسے مناسب زبان میں استعمال کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ آپ صدر کی توہین کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
یہ بھی پڑھیں۔کچھ کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے ۔۔ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے والے انجام خود دیکھیں گے۔۔شجاعت حسین
میرے عہدے کا احترام فرض۔۔ توہین کے مرتکب سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔۔ صدر کی وارننگ
Jan 27, 2022 | 19:40:PM