کر بھلا ہو بھلا۔۔اللہ کی مخلوق سے محبت۔۔ترک صحافی کی دل کو چھونے والی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ایس ایم عتیق شاہ بخاری) سخت ترین سردی میں جب ہر انسان گرم کمروں میں بیٹھے ہوئے مختلف انواع و اقسام کی غذا سے لطف اندوز ہو رہا ہوتا تب ایسے وقت میں بھوکے جانوروں کا خیال رکھنا بڑے ثواب کا کام ہے۔ یہ ایک مشکل کام ہے تاہم دنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں جو اس طرح کے فلاحی اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدید برفباری سے جہاں معمولاتِ زندگی مفلوج ہیں وہاں ایک ترک صحافی نے گلی کوچوں میں پھرتے آوارہ کتوں کے لئے گوشت کا بندوبست کیا اور ان جانوروں میں گوشت کے ٹکڑے تقسیم کئے ۔ ترک صحافی کی جانب سے یہ اہم کام اس وقت سرانجام دیا جب برفباری کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہیں، بازار بند ہیں ایسے میں ان جانوروں کے کھانے پینے کا انتظام نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اچھا تاثر چھوڑ رہی اور صارفین ترک صحافی کو داد تحسین دے رہے ہیں۔
ترکی: شدید برفباری سے جہاں معمولاتِ زندگی مفلوج، ایک صحافی نے گلی کوچوں میں پھرتے آوارہ کتوں کے لئے گوشت کا بندوبست کیا
برفباری کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہیں، بازار بند ہیں ایسے میں ان جانوروں کے کھانے پینے کا انتظام نہ ہونے کے برابر ہے، ترک صحافی نے گوشت کے ٹکڑے تقسیم کئے pic.twitter.com/yYIiipr38C
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) January 26, 2022
واضح رہے کہ ترکی میں حالیہ برفباری کے نتیجے میں بعض مقامات پر حیوانات برف میں دب گئے اور بعض مقامات پر برف کی وجہ سے منجمد ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی بعض ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ برف باری میں منجمد ہونے والے بعض جاندار مجسموں کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیس بک کا انوکھا کام ۔۔لوٹ مار شروع۔۔صارفین جان کر سر پکڑ لیں گے