محبت میں اندھا ہونا نقصان دہ مگر کبھی کبھی منافع بخش بھی۔۔ کیٹ ولسن کی سٹوری ضرور پڑھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) محبت اندھی ہوتی اور اس بات کو ایک برطانیہ کی رہائشی خاتون کیٹ ولسن نے سچ ثابت کردکھایا اور وہ ایک جاسوس کی محبت میں ایسی گرفتار ہوئی کہ اسے دوسال تک اپنے محبوب کا نام تک پتہ چل سکا تاہم اس نے دس سال کی محنت کے بعد فراڈیئے کا پتہ چلا لیا اور اس کے خلاف کیس کر دیا ۔ نیشنل پولیس چیفس کونسل کو متاثرہ لڑکی کو بھاری معاوضہ ادا کرنا پڑ گیا۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی کے ویب رپورٹ کے مطابق کسی شخص کے ساتھ رشتے میں رہتے ہوئے آپ اپنے ساتھی کے بارے میں اتنی معلومات تو رکھتے ہی ہیں کہ اس کا نام، گھر اور والدین کون ہیں؟ اگر ایسا نہیں کیا جاتا ہے تو حالت کیٹ ولسن نامی ایک ماحولیاتی کارکن جیسی ہو سکتی ہے ، جو دو سال تک ایک شخص کے ساتھ رشتے میں رہی لیکن اس کو یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ وہ دراصل ایک جاسوس ہے ۔کیٹ ولسن کے ساتھ ایسا اس لئے ہوا کیونکہ وہ جس شخص کو اپنا بوائے فرینڈ سمجھ رہی تھی وہ دراصل ایک خفیہ پولیس والا تھا۔2003 سے 2005 تک وہ اپنے نام نہاد بوائے فرینڈ کے ساتھ انٹیمیٹ ریلیشن شپ میں رہی اور وہ اسکو بھی اسی کی طرح ایک ماحولیاتی کارکن لگتا رہا ۔ جب اس کو حقیقت کا علم ہوا تو اس نے اپنے گمنام عاشق کی تلاش شروع کر دی ۔برطانیہ میں رہتے ہوئے کیٹ ولسن کی ملاقات 2003 میں ایک مہم کے دوران مارک کینیڈی سے ہوئی ۔ 2005 تک وہ کینیڈی کو ایک ساتھی کارکن سمجھ کر اس سے محبت کرتی رہی ۔ لیکن جب اسکو سپین جانا پڑا تو وہ دونوں الگ ہو گئے۔ کیٹ کو اس بات کو سمجھنے میں8سال لگ گئے کہ کینیڈی ایک خفیہ پولیس اہلکار تھا ، جس کو ماحولیاتی کارکنوں کی جاسوسی کے لئے سمیک سنٹر(Sumac Centre) بھیجا گیا تھا ۔ اس دوران کینیڈی نے اپنا اصل نام بھی ظاہر نہیں کیا تھا اور ایک وقت میں اس کے تقریباً 10 خواتین سے تعلقات تھے ۔پہلے سے شادی شدہ کینڈی کے بارے میں کیٹ نے دس سالوں تک سچائی کا پتہ لگایا اور اس معاملہ میں معاوضے کا مطالبہ کیا ۔ وہ ایک ٹی وی چینل نیٹ ورک پر بھی اپنی بات کہہ چکی ہیں ۔ 24 جنوری کو کیٹ نے اپنے ساتھ اس دھوکہ کے لئے4کروڑ سے زائد روپے کا معاوضہ حاصل کیا ۔ انہوں نے یہ معاوضہ انویسٹری پاورز ٹریبونل کے حکم پر نیشنل پولیس چیفس کونسل سے حاصل کیا ۔ عدالت نے کینیڈی کو کیٹ کے ساتھ تعلقات میں بدسلوکی کرنے اور استحصال کرنے والا قرار دیا ۔