(24 نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کے تمام بند سکول کھولنے کا حکم دیدیا،عدالت نے سکول کھولنے کیلئے سیکرٹری ایجوکیشن کو ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بنچ میں ٹنڈوالہ یار کے بند سکولوں کے خلاف دائر پٹیشن پر سماعت ہوئی ،عدالت نے سکول کھولنے کیلئے سیکرٹری ایجوکیشن کو ہدایت کردی۔عدالت نے کہاکہ کمیٹی بند سکولوں کا دورہ اور مقامی افراد کو سنے،سیکرٹری ایجوکیشن تمام سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنائیں ،عدالت نے اپنے حکم میں کہاکہ سیکرٹری ایجوکیشن عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کرائیں ۔
عدالت نے سماعت 16 فروری کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کا تعلیمی اداروں پر حملہ!۔۔ سکول پیر تک بند