(24 نیوز)بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض نے پی ایس ایل کے آغاز پر مبارکباد دی ہے ،انہوں نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کے پرجوش مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ایونٹ مقامی نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بین الاقوامی سٹیج سیٹ کرے گااور اس کے باعث بین الاقوامی کھلاڑی امن کے سفیر بن کر پاکستان آئیں گے ۔
چیئرمین بحریہ ٹاﺅن نے ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا ۔