بلوچستان میں پھر دہشت گردی۔پاک فوج کے 10جوان شہید

Jan 27, 2022 | 23:14:PM

 (24نیوز)دہشت گردی کی نئی لہر۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا،پاک فوج کے10جوان شہید ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا اور کئی زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب بلوچستان کے علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں 10 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔بیان کے مطابق کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا اور واقعے کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ افواج مادر وطن سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، چاہے اس کےلئے جو بھی قیمت چکانی پڑے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن ابھی تک جاری ہے ۔
 ایک مہینے کے دوران صوبے میں ہونے والا اس قسم کا دوسرا واقعہ تھا۔اس سے قبل 24 دسمبر کو ضلع کیچ میں ہی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں 2 فوجی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ 
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج ہی برطانوی نشریاتی ادارے انٹرویو میں دہشت گردی کے خطرات کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔وزیر اعظم اور فوجی قیادت ایک صفحے پر۔۔کوئی اختلاف نہیں۔۔ شیخ رشید

مزیدخبریں