’’پاکستان کے دوست ممالک نے عمران خان کیساتھ چلنے سے انکار کر دیا ہے ‘‘، روف کلاسرا کے تہلکہ خیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سینئر صحافی روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ دنیا کے اہم ممالک نے پیغام بھیجا ہے کہ اگر اب عمران خان وزیر اعظم بنتے ہیں تو ہم آپ کیساتھ نہیں چل سکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سینر صحافی و اینکر پرسن روف کلاسرا نے اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے طاقتور ممالک جو کہ پاکستان کے دوست بھی ہیں یا پھر یوں کہہ لیں کہ جن کے ساتھ پاکستان کے بہت گہرے تعلقات ہیں وہاں سے آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں کہ اگر عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنتے ہیں تو وہ عمران خان کے ساتھ نہیں چل سکتے ۔
سینئر صحافی نے تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اپریل کے بعد پاکستان میں استحکام نہیں آ رہا ہے ، عمران خا ن نے اقتدار سے اترنے کے بعد کہا کہ انہیں بیرونی مداخلت سے اتارا گیا اور اب تو وہ کھل کر نا م بھی لے رہے ہیں کہ جنرل باجوہ اور کمپنی نے ان کے خلاف سازش کی یہ سب باتیں تو اندرونی طو ر پر پاکستان لیول کی تھیں لیکن اب خبریں انٹر نیشنل لیول سے آ رہی ہیں کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے پر آپ کے ساتھ نہیں چلیں گے ، یعنی ہم جو آ پ کو امداد دیتے ہیں یا پھر جو سپورٹ دیتے ہیں وہ نہیں دیں گے ۔
سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ ان باتوں سے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے متعلق یہ پیغام مل گیا تھا ، اسی لیے رجیم چینج جیسے بیانات سامنے آئے ، انہو ں نے پاکستان کے بیرونی دنیا سے تعلقات کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ہم 80بلین ڈالر کی چیزیں دنیا سے لیتے ہیں اور صرف 50 بلین ڈالر کا تو صرف پٹرول اور گیس خرید رہے ہیں ، تو ایسے میں ہم کیسے سوچ سکتے ہیں کہ ہم دنیا کے بغیر چل سکتے ہیں، اگر معاشی اعشاریئے بھی دیکھیں تو صاف ظاہر ہے کہ ہمیں اپنے دوست ملکوں کی ضرورت ہے ، سیدھی سی بات ہے کہ ہماری درآمدا ت 80بلین ڈالر کی ہیں ، ہماری برآمدات 30ملین کی ہین اور اتنی کی ہے ترسیلات زر ہیں تو کل ملا کر 60بلین ڈالر بنتے ہیں تو باقی کے 20بلین ڈالر کہاں سے پورے کرنے ہیں ، ایسی صورتحال میں ہم کیسے کہہ سکتے ہیں ہم نے خودار بننا ہے نہیں ہو سکتے ہیں تو ظاہر ہے کہ ہمیں اپنے دوست ممالک کی ضرورت ہے ۔
روف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ’کامران یوسف ‘‘صاحب میرے دوست ہیں ان کی خارجی امور پر بڑھی گہری نظر ہے انہوں نے ایک تبصرہ کیا ہے کہ دنیا کے طاقتور ملکوں میں موجود پاکستان کے سفارتخانوں نے لیٹر بھیجے ہیں وزارت خارجہ کو کہ وہاں پر اب بات یہ آ گئی ہے کہ وہ ممالک کہہ رہے ہیں کہ اگر اب آپ عمران خان کو لیکر آئے تو ہم آپ کیساتھ نہیں چل سکیں گے ۔