(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے بعد چودھری وجاہت اور ان کے بیٹے موسیٰ الٰہی کی کوٹلہ سول ہسپتال میں فائرنگ کے واقعہ کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔
آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ موسیٰ الٰہی پھولی سانسوں کے بتا رہے کہ ادھر رولا کافی ڈلا ہے،انہوں نے تھوڑے بہت پتھر وغیرہ پھینکے ہیں، ہمارے چالیس پچاس بندوں نے فائرنگ کردی،لیکن میں فیتہ کاٹ آیا ہوں
چودھری وجاہت پوچھتے ہیں وہ بندے کدھر گئے،موسیٰ الٰہی کہتے ہیں کہ پولیس نے انہیں کافی مارا ہے ، پولیس اور ہماری ٹیم نے بڑی فائرنگ کی ہے،لیکن انہوں نے پتھراﺅ بہت زیادہ کیا جس پر ہم نے وہاں سے نکلنے کی کی،ورنہ سر پھٹ جاتا ،لیکن میں نے فیتہ کاٹ دیا ، وہاں 250 سے 300 بندہ احتجاج کررہاتھا،ہم نے تقریباً1000 سے 2 ہزار فائر کئے۔
چودھری وجاہت کہتے ہیں کہ ایسی باتیں فون پر نہیں کرتے، مجھے یہ بتاﺅ نعیم رضا کی ویڈیو آئی؟موسیٰ الٰہی کہتے ہیں کہ نعیم رضا پر پرچہ کروا کر اندر کروانا ہے، ساتھ بابری کو بھی ، وہ بھی ساتھ تھا،چودھری وجاہت کہتے ہیں شاہد رضا تو ویڈیو میں نظر نہیں آیا، موسیٰ الٰہی کہتے ہیں کہ سارے ہی ادھر تھے،چودھری وجاہت کہتے ہیں کہ بابری پر بھی پرچہ دے دو۔
موسیٰ الٰہی کہتے ہیں کہ آپ ایک بار ڈی پی او کو فون کردیں، وہ سخت پرچہ دے، سارے ضلع کی پولیس وہاں تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمدی پالیسی میں ترامیم کی منظوری دیدی