سستا پیٹرول: حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

Jan 27, 2023 | 08:47:AM
وزیر مملکت برائے پیٹروملیم مصدق ملک نے کہا کہ مارچ میں سستا تیل آنا شروع ہوجائے گا، مارچ میں تمام کمرشل ڈیلز پر دستخط ہوجائیں گے، اگلی سردیوں کے لئے روس سے ایل این جی کا معاہدہ کیا جائے گا
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے پیٹروملیم مصدق ملک نے کہا کہ مارچ میں سستا تیل آنا شروع ہوجائے گا، مارچ میں تمام کمرشل ڈیلز پر دستخط ہوجائیں گے، اگلی سردیوں کے لئے روس سے ایل این جی کا معاہدہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس کیساتھ کس کرنسی میں تجارت ہو گی اس سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ ہونا ہے، روسی وفد سے 45 دن قبل بات چیت شروع کی گئی تھی جس کے بعد کہا گیا تھا کہ مارچ کا مہینہ ختم ہونے سے پہلے پہلے پاکستان اور روس کے درمیان سستے خام تیل کا معاہد طے پایا جائے گا، وزیراعظم نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اگلے موسم سرما سے قبل تیل اور گیس سستی قیمت پر فراہم ہوسکے گا، نوجوان کو روزگار کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ملک میں ایل پی جی کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں، سال کے آخر تک انرجی سکیورٹی پلان مرتب ہوگا، سستی توانائی حاصل ہوگی اور امپورٹ بل میں کمی آئے گی، اسوقت روس کے پاس گیس نہیں لیکن آئندہ سیزن میں ہوگی، ہم نے اس دفعہ ایس این جی ایل اور پی ایس او کو ایل پی جی منگوانے اور بیچنے کا کہا، اس سلسلے میں ہر ماہ 20 ہزار ٹن ایل پی جی منگوائی گئی اور اوگرا کے ریٹس کے مطابق بیچی گئی۔