بگڑتی معاشی صورت حال میں پاکستان ریلوے بھی پیش پیش ، مال گاڑیوں کی آمدنی میں 24 فیصد کمی ریکارڈ

Jan 27, 2023 | 11:41:AM
 بگڑتی معاشی صورت حال میں پاکستان ریلوے بھی پیش پیش ، مال گاڑیوں کی آمدنی میں 24 فیصد کمی ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک کی  بگڑتی معاشی صورت حال میں پاکستان ریلوے بھی پیش پیش ، مال گاڑیوں کی آمدنی میں 24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ کارگو ایکسپریس کے گرائے بھی 20 ہزار روپے تک کم کر دیےگئے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بگڑھتی معاشی صورت حال کے اثرات پاکستان ریلوے تک بھی جا پہنچےہیں۔ رواں ماہ مال گاڑیوں سے حاصل کی جانے والی آمدنی میں 24 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق رواں ماہ  مال گاڑیوں کی  یکم جنوری سے 24 جنوری تک آمدنی ایک ارب 17 کروڑ 43 لاکھ روپے ہے جبکہ گزشتہ سال یکم جنوری سے24 جنوری تک مال گاڑیوں کی آمدنی ایک ارب 54 کروڑ روپے تھی۔ جو کہ گزشتہ سال سے 24 فیصد کم ہے۔

ضرور پڑھیں :چینی برآمد کی نئی شرائط منظور

جبکہ دوسری جانب پاکستان ریلوے نے ملکی معاشی حالات کے پیش نظر کارگو ایکسپریس کے کرائے میں 20 ہزار روپے کمی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اب  کراچی سے لاہور فریٹ ویگن کا 2 طرفہ کرایہ 3 لاکھ 37 ہزار900 روپے ہے اور کراچی بندرگاہ سے بادامی باغ کا کرایہ 3 لاکھ 20 ہزار روپے مختص کیا گیا ہے۔

نوٹیفکشن میں مزید بتایا گیا کہ فی ویگن 20 ہزار کرائے کی کمی کا اطلاق آج (26 جنوری) سے ہو گا۔ واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے 2 ماہ پہلے کارگو ایکسپریس کے کرائے میں اضافہ کیا تھا۔