نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) شیخ رشید نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے محسن نقوی کی تقرری کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کر دی۔
شیخ رشید نے سردار عبد الرازق ایڈوکیٹ کے ذریعے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی۔ درخواست میں وفاقی سیکرٹری قانون، نگران وزیر اعلی پنجاب اور اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ محسن نقوی اپوزیشن مخالف اور حکومتی مددگار کے طور پر سامنے آئے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے آپریشن کے اہم کردار ہیں، محسن نقوی کی موجودگی میں پنجاب میں صاف اور شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے۔