(ویب ڈیسک)’جنگ کیلئے تیار رہیں‘پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں جنگ کی دھمکی دیدی۔
چند روز قبل عمران خان کی گرفتاری کی افواہ پر زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد سابق وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر جمع ہو گئی تھی اور اسی دوران پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا اگر ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کریں۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے مغلظات بکتے ہوئے لکھا اگرہمارے لیڈر عمران خان کو گرفتار کیا تو جنگ کے لیے تیار رہیں۔
علی امین گنڈا پور نے مزید لکھا کہ عمران خان کی گرفتاری تمہارے خاتمے کی ابتدا ہو گی، یہ ملک نا تمھاری اور نا ہی تمہارے باپ کی جاگیر ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ نا تو ہم غلام ہیں اور نا بزدل کہ آپ کا ہر غیر قانونی عمل قبول کر لیں گے۔