ڈاکٹر شیرزمان کاکڑ پاکستان سے ذیابیطس کے خاتمے کیلئے پر عزم
صرف دو سال کے قلیل عرصہ میں محدود وسائل کے باوجود بلوچستان میں پہلا اینڈوکرائن وارڈ قائم کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کو ذیابیطس سے نجات دلانا ڈاکٹر شیر زمان کاکڑ کا عزم ہے، صرف دو سال کے قلیل عرصہ میں محدود وسائل کے باوجود بلوچستان میں پہلا اینڈوکرائن وارڈ قائم کیا۔
ڈاکٹر شیرزمان کاکڑ نے آغا خان یونیورسٹی سے میڈیسن میں ایف سی پی ایس (FCPS) کیا اور انہوں نےبقائے انسٹیوٹ آف ڈائبٹولوجی اینڈ اینڈوکرئنولوجی (BIDE) سے دوسرا ایف سی پی ایس (FCPS) اینڈوکرائن میں کیا۔بلوچستان میں کوئی بھی ذیابیطس اور اینڈوکرائن وارڈ نہیں تھا۔ صرف دو سال کے قلیل عرصہ میں انہوں نے بلوچستان کا پہلا اینڈوکرائن وارڈ بولان میڈیکل اسپتال کوہٹہ میں قائم کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان دنیا میں ذیابیطس کے مریضوں میں تیسرے نمبر پر ہے جب کہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان سے 8 گنا بڑے بھارت او ر چین اس فہرست میں آگے ہیں ۔ انہوں نے بغیر کسی حکومتی مدد کے بلوچستان میں پہلا مفت انسولین پروگرام شروع کیا اور اپنی ان تھک محنت کے ذریعے اس پروگرام کو بڑھا کر 8 اضلاع تک پہنچایا۔
ڈاکٹر شیرزمان کاکڑ کے ذہن میں ذیابیطس(شوگر) سے چھٹکارا پانے کے کافی نظریے اور پروگرام ہیں۔ انہوں نے بولان اسپتال کوئٹہ میں میوٹول پروگرام متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بہت سے مفت کیمپ بھی لگائے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں ذیابیطس اور اینڈوکرائن سے مسائل سے آگاہی کی غرض سے تقریبات کا انعقاد بھی کیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر شیرزمان کی ان ساری خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں انٹیگریٹی آئیکن آف دی ایئر(integrity ICON of the year) بھی قرار دیا گیا اور یہ اعزاز پانے والے وہ بلوچستان کے واحد ڈاکٹر ہیں۔
ڈاکٹر شیرزمان کاکڑ کے نزدیک مریضوں اور ان کے خاندان کی دعا ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور جب انہوں نے کام شروع کیا تو احساس ہو کہ لوگوں کا سرکاری اسپتالوں پر یقین نہیں ہے۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ڈاکٹر ہر وقت ڈیوٹی پر موجود ہوں اور مریض با آسانی ڈاکٹر تک رسائی حاصل کر سکیں۔