جلیبی کھائیں یا ویڈیو دیکھیں،راجستھانی بچے کی انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سات سالہ بچے کی جلیبی بناتےہوئے ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ پر جلیبی بناتے ہوئے ایک بچہ بہت وائرل ہو رہا ہے۔ بچے کا تعلق بھارت سے ہے جس کی عمر 7 سال بتائی جاتی ہے۔
بچے کو کھانا پکانے کا بہت شوق ہے۔ اس سے پہلے بھی یہ بچہ مختلف چیزیں بناتے ہوئے بہت سی ویڈیوز اپ لوڈ کر چکا ہے۔ کھانا بنانے کا یہ شوق ہی بچے کے لیے وجہ شہرت ثابت ہوا ہے۔ بچہ راجستھانی پاپڑ سے لے کر چاکلیٹ کیک سمیت مختلف بھارتی کھانے پکانے کا ہنر رکھتا ہے۔
View this post on Instagram
رپورٹس کے مطابق بھارت کے اس 7 سالہ بچے کا نام سبھیہ ہے جو کہ اپنے پکوانوں کو چھوٹے برتنوں میں پکانا پسند کرتا ہے۔بچہ انتہائی نفاست کے ساتھ مختلف کھانے پکاتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ بچےکو کچن میں جاتے ذرا بھی خوف نہیں آتا اور ہر بار اپنا جادو جگاتا ہے۔ اس بچے کی کھانا بناتے ہوئے ویڈیوز کو انٹرنیٹ پر بہت سراہا جاتا ہے۔ بچہ کھانا پکانے کے بعد اس سے خوب لطف اندوز بھی ہوتا ہے۔