پاکستانی نوجوان فنکاروں نےانٹرنیشنل اعزاز حاصل کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کے 5 فنکاروں نے انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں ’30 انڈر 30 جنوبی ایشائی‘ فہرست میں جگہ بنالی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ہفت روزہ اخبار ’ایسٹرن آئی‘ ہر سال انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ 30 برس سے کم عمر نوجوان فنکاروں کو ان کے بہترین کام پر سراہتے ہوئے اس اعزاز سے نوازتا ہے۔رواں برس جاری ہونے والی فہرست کے مطابق 5 پاکستانی جبکہ 1 پاکستانی نژاد کینیڈین فنکار اس فہرست میں شامل ہیں۔
جن فنکاروں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں 29 برس کے اذان سمیع خان، سجل علی، بلال عباس خان، 26 سالہ عاصم اظہر اور 25 سالہ کنزا ہاشمی شامل ہیں۔
اذان سمیع خان
اذان سمیع خان ماضی کی مقبول اداکارہ زیبا بختیار او رموسیقار عدنان سمیع خان کے بیٹےہے۔ اذان سمیع خان خود بھی ایک فلم ساز، موسیقار، لکھاری و اداکار ہیں۔
سجل علی
اداکارہ سجل علی کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہوں نے اپنی بہترین فنی صلاحیتوں کے ذریعے انتہائی مختصر قت کے عرصے میں پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنا ایک نام بنایا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی خوب پذیرائی حاصل کی۔
بلال عباس خان
پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’چیخ ‘میں وجیح کا کردار ادا کرنے والے بلال عباس نے اداکاری میں اپنے نام کا لوہا منوایا اُنہوں نےمتعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائےہیں۔
عاصم اظہر
عاصم اظہر ایک پاکستانی گلوکار ، اور اداکار ہے جسے ابتدائی عمر میں ہی اسٹارڈم کی وجہ سے اکثر "پاکستان کا جسٹن بائیبر" کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز یوٹیوب پر بطور گلوکار کیا تھا۔اب وہ نا صرف گلوکار ی بلکہ اداکاری میں بھی اپنے نام کا لوہا منوایا ہے۔
کنزا ہاشمی
کنزہ ہاشمی پاکستان کی مشہور اداکارہ ہے وہ پانچ سال سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
ایمان ویلانی
اس کے علاوہ مارول اسٹوڈیو کی سیریز ’مس مارول‘ سے شہرت حاصل کرنے اور مرکزی کردار ادا کرنے والی 20 سالہ پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نماز پڑھنا میرا فرض ہے:راکھی ساونت