راولپنڈی: پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 8 ملزمان گرفتار

Jan 27, 2023 | 14:53:PM
راولپنڈی: پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 8 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) راولپنڈی میں وارث خان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش اورہوائی فائرنگ کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں قاسم، محمد شہزاد، محمد اویس، انجم، آکاش، محمد علی، محمد تحسین اورنعمان شامل ہیں۔ ملزمان سے 1 کلاشنکوف،1 رائفل 12 بور، 6 پستول اورگولیاں و کارتوس برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ جرائم پیشہ عناصر اسلحہ کی نمائش کرکے علاقہ میں خوف وہراس پھیلا رہے ہیں، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جنکے خلاف چند روز قبل ایک گھر پر فائرنگ کا مقدمہ بھی درج ہے۔

یہ بھی پڑھیے: خون سفید ہوگیا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
سی سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ منشیات فروشی، جرائم پیشہ عناصر اور اسلحہ کی نمائش جیسے جرائم پر ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔