جواں سالہ خاتون جڑواں بچوں سمیت عطائیت کی بھینٹ چڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں سمیت سراۓ مغل اور گردونواح میں بھی عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار کی بھرمار ہے۔
تفصیلات کے مطابق عطائی ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے سرائے مغل میں 1 خاتون اور اس کے 2 جڑواں بچے جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ ڈلیوری کے دوران ہسپتال عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔
ورثاء کے مطابق واقعے کے بعد نجی ہسپتال کا عملہ موقع سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق خاتون کی شناخت 30 سالہ نازیہ کے نام سے ہوئی جو شیخم کی رہائشی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 8 ملزمان گرفتار
ریسیکو 1122 نے موقع پر پہنچ کر خاتون اور بچوں کی لاشوں کو تھانہ سرائے پولیس کے حوالے کیا۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ پھول نگر جمبر، سرائے مغل اور گردونواح میں جگہ جگہ عطائی بیٹھے ہیں، جن کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی۔
جاں بحق خاتون کے ورثاء نے اعلی حکام سے واقعے کا نوٹس لے ملزمان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔