(ساجد بلوچ) نیب خیبرپختونخوا نے ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان سے علی امین گنڈاپور کی نجی و خاندانی جائیدادوں کی تفصیل طلب کرلی۔
نیب خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری کردہ چھٹی میں ڈی سی ڈیرہ اسماعیل خان سے سابق وفاقی وزیر علی امین اس کے والد امین اللہ گنڈاپور، بھائی فیصل امین، عمر امین، علی امین، والدہ، بہن، بیٹوں سمیت تمام خاندان کے جائیدادوں کی تفصیل مانگ لی گئی ہے۔
نیب کی طرف سے سی پیک روٹ کے ہمراہ ہتھالہ فارم اور دیگر قیمتی پراپرٹی کی تفصیل مانگی گئی ہے۔ نیب کی طرف سے مال مویشی، گھوڑے، گاڑیاں اور دیگر اثاثہ جات پر بھی ہوم ورک جاری ہے۔