وزیر اعطم شہباز شریف سے قطر کے سفیر کی ملاقات،تجارتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی تجارتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی نے ملاقات کی، قطر کے سفیر نے وزیراعظم کو امیر قطر کا نیک خواہشات کا خصوصی پیغام دیا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے تاریخ کے کامیاب ترین فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی پر قطر کو مبارکباد دی اور ورلڈ کپ کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ان تعلقات کو ٹھوس اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور متنوع بنانے کے لیے کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیراعظم نے اس سلسلے میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی کے شعبوں اور افرادی قوت کی اہمیت کو اجاگر کیا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قطر خلیجی خطے میں پاکستانیوں کی ایک بڑی آبادی رکھنے والا ملک ہے، پاکستان اور قطر کے تعلقات مشترکہ عقیدے اور اقدار پر مبنی ہیں ، دونوں ممالک دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر قریبی تعاون کرتے ہیں۔