پاکستان کی فلسطینی شہر جنین پر اسرائیلی وحشیانہ حملے کی مذمت

رواں سال اسرائیلی جارحیت سےجاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 29 ہوچکی ہے۔

Jan 27, 2023 | 17:34:PM
پاکستان کی فلسطینی شہر جنین پر اسرائیلی وحشیانہ حملے کی مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک) پاکستان نے فلسطینی شہر جنین اورکیمپ پر اسرائیلی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے میں کردار ادا کرے۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جنین شہر اور کیمپ میں اسرائیلی کارروائی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان نے عالمی برادری کو زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی جانب سے فسلطینی علاقوں میں پیش قدمی، جارحیت اور غاصبانہ قبضے کے  خلاف اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہے۔

یاد رہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ میں چھاپے کے دوران فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، صیہونی فوج کی فائرنگ سے 9 فلسطینی شہید ہوگئے تھے، فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں ایک بزرگ خاتون بھی شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: مودی کا دوست ٹیکس چور اوردھوکے باز نکلا، امریکی کمپنی کے تہلکہ خیز انکشافات

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے نا صرف کیمپ بلکہ اسپتال کےاندر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق رواں سال اسرائیلی جارحیت سےجاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف کو اس کے دارالحکومت کے طور پر ایک قابل عمل اور آزاد فلسطینی ریاست کے لیے اپنے مطالبے کی تجدید کرتا ہے۔