10 بیوروکریٹس کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری

Jan 27, 2023 | 17:45:PM
 10 بیوروکریٹس کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری
کیپشن: وفاقی حکومت لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت نے 10 بیوروکریٹس کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

سیکرٹری نیشنل سکیورٹی ڈویژن عامر حسن کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری،گریڈ 22 کے عامر حسن 3 دسمبر 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔

ایڈیشنل سیکرٹری بحری امور ڈویژن اسد رفیع چاندنہ کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری،گریڈ 21 کے اسد رفیع چاندنہ یکم اگست 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔
 ایڈیشنل فنانس سیکرٹری فنانس ڈویژن عامر محمود حسین کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری،گریڈ 21 کے عامر محمود حسین 16 نومبر 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔

گریڈ 21 کے محمد تنویر بٹ 11 جولائی ،گریڈ 21 کے تیمور تجمل 31 جولائی،گریڈ 20 کے احسان الرحیم 29 اکتوبر،گریڈ 20 کے وقار الدین صدیقی 12 مارچ ،جوائنٹ سیکرٹری داخلہ ڈویژن ملک محمد افضل 14 جون،جوائنٹ سیکرٹری قانون و انصاف ڈویژن قاسم خان خٹک5 مارچ ،جوائنٹ سیکرٹری دفاع ڈویژن مظفر سلیم 9 مئی 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔


  تمام افسران کا تعلق سیکرٹریٹ گروپ سے ہے،افسران سرکاری ملازمت کی عمر 60 برس مکمل ہونے پر ریٹائر ہورہے ہیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریٹائرمنٹس کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔