رونالڈو کو تحفے میں ملی نایاب گھڑی کی قیمت کیا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو لگژری گھڑیاں بنانے والی کمپنی نے 7 لاکھ 80 ہزار ڈالر یعنی (لگ بھگ 19 کروڑ پاکستانی روپے) مالیت کی گھڑی تحفے میں دیدی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لگژری گھڑیاں بنانے والی جیکب اینڈ کمپنی نے اپنے پرتگالی برانڈ ایمبیسیڈر کرسٹیانو رونالڈو کو 7 لاکھ 80 ہزار ڈار مالیت کی انوکھی گھڑی تحفے میں دی ہے، جس کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
❗️
— The CR7 Timeline. (@TimelineCR7) January 27, 2023
Cristiano Ronaldo was gifted a Saudi themed watch worth $780,000 as a welcome gift for his pending arrival.
The timepiece is made from a material that is 200 times rarer than emeralds. pic.twitter.com/tWHSkZ8wB9
کمپنی نے رونالڈو کیلئے گھڑی قیمتی پتھر سے بنوائی ہے، جس میں سعودی عرب کے جھنڈے کا مخصوص رنگ نظر آرہا ہے، اسٹار فٹبالر نے یہ گھڑی سعودی عرب جاتے ہوئے پہننی تھی جبکہ یہ گھڑی فروخت کیلئے پیش نہیں کی گئی ہے۔
اگرچہ گھڑی زمرد کے سیٹ کی طرح دیکھائی دیتی ہے لیکن درحقیقت یہ 300 سے زیادہ تساورائٹ پتھروں کے ساتھ سیٹ کی گئی ہے۔ تساورائٹ پتھر زمرد کے مقابلے میں تقریبا 200 گنا زیادہ نایاب ہے اور انتہائی پائیدار ہونے کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔
جیکب اینڈ کمپنی کے مطابق یہ ’اب تک کا سب سے شاہانہ ٹسوورائٹ ٹائم پیس‘ ہے۔