وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا اہم فیصلہ ، پنجاب فلم سنسر بورڈ تحلیل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی نے پنجاب فلم سنسر بورڈ کو تحلیل کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین چوہدری گل زمان کو فارغ کر دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے فلم سنسر بورڈ کے ممبران آمنہ الفت، امہ عمارہ حکمت، عابدرشید کو بھی فارغ کردیا ہے ۔
پنجاب فلم سنسر بورڈ کے ممبران علی تنویر، ضیغم گوندل، جگن کاظم اور فاطمہ احمد خان بھی فارغ ہونے والوں میں شامل ہیں، وزیراعلی پنجاب کے حکم پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات سلوت سعید نے نوٹیفکیشن جاری کیا ۔